تلنگانہ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم، سی آر پی ایف کے اہلکار، پولیس اور ڈاگ اسکواڈ نے پیدل ٹریک پر لگائی گئی کچھ بارودی سرنگیں پائیں جو جمعہ کی صبح کومبنگ آپریشن کے دوران کوپپوسورو سے گندلا واگو پروجیکٹ کے علاقے تک جاتی ہیں۔ بارودی سرنگوں کی ٹیم نےسرنگوں کو بحفاظت کھود کر ناکارہ بنا دیا، جس کے بعد دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔
اس کے بعد، تھانہ وازیدو میں قانون کی مختلف شقوں کے تحت فوجداری مقدمہ درج کیا گیا۔ ضلع ملگو کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ، ڈاکٹر سنگرام سنگھ جی پٹیل نے کہا ، "یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ نکسلیوں کے ذریعہ لگائے گئے بارودی سرنگوں سے علاقے میں نقل مکانی کرنے والے شہریوں اور پولیس پارٹی کے لئے حفاظتی خطرہ بہت بڑا ہے۔ بے گناہ شہری ان بارودی سرنگوں / IEDs کے پھٹنے سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ " پٹیل نے کہا ، "مارچ 2019 میں، مکونور جنگلات کے علاقے میں نکسلیوں کے ذریعہ لگائے گئے IEDs کے دھماکوں کی وجہ سے ، ایک شہری سوئم پینٹیا، مکونورپالیم کا رہائشی اس واقعے میں ہلاک ہوگیا۔"
ایس پی نے کہا "ان علاقوں میں پچھلے کچھ سالوں میں ان بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے بہت سے مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان خطرات کے باوجود پولیس پارٹی باقاعدگی سے وہاں کومبنگ آپریشن کرتی ہے اور جنگل کے علاقے کو صاف ستھرا بنا رہی ہے۔ تاکہ، سویلین اور پولیس پارٹی کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے۔"
اس موقع پر پولیس نے 10 زنگ آلود چھوٹے بولٹوں کے ساتھ اسٹیل کے دو ٹفن بکس ، دو ایلومینیم ٹفن بکس ، تین ڈیٹونیٹر ، 900 گرام بلیک سلری (دھماکہ خیز)، سرخ اور سیاہ برقی تار قبضے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: یکم جولائی سے اسکولز میں آن لائن تعلیم کا فیصلہ