ETV Bharat / state

تلنگانہ: ایک ہی لاری سے 2 حادثات، 2 افراد ہلاک - تلنگانہ کی خبریں

ایک ہی لاری اور اس کے ایک ہی ڈرائیور سے 12 دن میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

Telangana: One lorry, one driver, 2 accidents in 12 days. 2 killed
تلنگانہ:ایک ہی لاری، ایک ہی ڈرائیور، 12دن میں 2حادثات۔2افراد ہلاک
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 2:44 PM IST

یہ حادثات تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق 30 مارچ کو نظام آباد کے ملارم دیہات کے سکریٹری اوما کانت کو لاری نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی لاری کو ضبط بھی کرلیا ہے اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈرائیور کی شناخت گنگادھر کے طورپر کی گئی ہے۔ تاہم اسی روز گنگادھر ضمانت پر رہا ہوگیا۔ ضبط شدہ لاری تین دن بعد واپس کردی گئی۔

ہفتے کے روز نظام آباد رورل کے اندرپورم میں اسی لاری کے ڈرائیور نے توازن کھودیا۔ اور اس نے سائیکل پر جانے والے شخص کو ٹکر ماردی ۔جس کی شناخت این کرشنا (46) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کرشنا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ایک اور مرتبہ حادثہ ہونے پر نظام آباد کی ففتھ ٹاون پولیس نے گنگادھر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ گنگادھر کے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سے سفارش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.