ETV Bharat / state

تلنگانہ: وزرا نے ضلع ورنگل کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے سروے کیا

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو اور وزیر صحت ای راجندر نے ضلع ورنگل کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سروے کیا۔

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 2:26 PM IST

تلنگانہ: وزرا نے ضلع ورنگل کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے سروے کیا
تلنگانہ: وزرا نے ضلع ورنگل کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے سروے کیا

تارک راما راو نے نعیم ساگر اسٹرام واٹر ڈرین کا بھی معائنہ کیا جو ورنگل کے بڑے نالوں میں شمار کیاجاتا ہے۔

انہوں نے سامیا نگر کا بھی دورہ کیا جو بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے۔ وزرا نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ بارش کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پہلے ہی سرکاری مشنری کو چوکس کردیا ہے۔

بارش سے پیداصورتحال کے بعد راحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیراعلی صورتحال پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کو ناقابل بیان مشکلات کا سامناکرناپڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.