تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی حضورآباد جس کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے کی مہم عروج پر ہے۔
اسی مہم کے حصہ کے طورپر ریاستی وزیر سیول سپلائز گنگولہ کملاکر نے اچانک دھوبی کی دکان پہنچ کر استری کرنا شروع کرتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔
انہوں نے اس موقع پر کے چندرشیکھرراوزیرقیادت ٹی آرایس حکومت کے عوام کے لئے فلاحی اقدامات، اسکیمز اور سہولیات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس کی واحد حکومت ہے جو لانڈری اور سیلون کی دکانوں کو 250 یونٹ مفت بجلی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے وہاں موجود افراد سے خواہش کی کہ وہ ٹی آرایس امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی 14 روزہ ’نہی عن المنکر‘ مہم کا آغاز
اس موقع پر وزیر کے ساتھ ان کے حامی اور ٹی آرایس کے رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔وزیر کو استری کرتا ہوا دیکھنا تمام کے لئے ایک انوکھا اور حیرت انگیز منظررہا۔بعض افراد نے وزیر موصوف کی کپڑوں کو استری کرتی ہوئی تصویر کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل کردیا۔
یواین آئی