ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیر اجے کمار کا سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ - عہدیداروں کی سرزنش بھی کی

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے سائیکل پر اپنے حلقہ کھمم کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ دورہ سائیکل پر کیا۔ ان کے ساتھ کلکٹر، کمشنر بلدیہ اور مختلف محکمہ جات کے عہدیدار بھی سائیکلوں پر تھے۔

تلنگانہ کے وزیر اجئے کمار نے سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 2:39 PM IST

ریاستی وزیر اجے کمار نے زیڈ پی سنٹر، تملاگڈہ، بوناکل چوراہا، چرچ کمپاؤنڈ، سرینواس نگر، ظہیرپورہ، ہرکر باوی سنٹر، پی ایس آر روڈ، گنٹی ملنا مندر روڈ، جوبلی پورہ، میوری سنٹر، بس ڈپو روڈ، سریتا کلینک سنٹر،گائتری سنٹر اور دیگر علاقوں کا وزیر موصوف نے سائیکل پر دورہ کیا۔

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے اپنے سائیکل دورے کے موقع پر زیر التوا کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور توسیعی کاموں کے ساتھ ساتھ ڈرینج کے کام، سڑکوں کی توسیع کے کام، بجلی کے کام، انٹرنل پائپ لائنس اور سینی ٹیشن کے کاموں کا انہوں نے تفصیلی جائزہ لیا۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیر موصوف نے کاموں میں لاپرواہی اور سستی پر عہدیداروں کی سرزنش بھی کی اور کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کاموں کی تکمیل میں معیار پر کوئی مفاہمت نہیں کی جانی چاہئے اور کاموں کی وجہ سے راہگیروں و گاڑی سواروں کو مشکلات نہ ہونے پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.