ETV Bharat / state

تلنگانہ: ماؤنواز خاتون کی ڈی جی پی کے سامنے خودسپردگی - اردو نیوز تلنگانہ

پولیس نے بتایا کہ شاردا نے صحت کی وجوہات کی بنا پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے نظریات سے اعتماد کھو جانے کے بعد آج ڈی جی پی کے سامنے خودسپردگی کردی۔

خاتون ماونوا کی ڈی جی پی کے سامنے خودسپردگی

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 6:55 PM IST

تلنگانہ میں ایک خاتون ماؤنواز نے جمعہ کےروز ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ایم مہندر ریڈی کے سامنے خود سپردگی کی۔

ماؤ نواز جگّیری سمکّا عرف شاردا 18 سال کی عمر میں سال 1994 میں پیپلز وار پارٹی کی طرف راغب ہوئی۔ وہ محبوب نگر تلنگانہ کے گنگارام کی رہائشی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کانگریس صدر نے ششی تھرور پر دیے بیان پر معذرت کی

پولیس نے بتایا کہ شاردا نے صحت کی وجوہات کی بنا پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے نظریات پرسے اعتماد کھو جانے کے بعد آج ڈی جی پی کے سامنے خودسپردگی کردی۔ وہ ماؤ نواز رہنما ہری بھوشن کی بیوی ہے۔ جو اس سال جون میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوگیاتھا۔

ماونواز پہلے بھدرادری کوٹھاڈیم ضلع کی سرحد سےمتصل چارلا شبری علاقے میں ماؤ نواز پارٹی کے کمانڈر کی حیثیت سے کام کرتی تھی اور فی الحال ضلع کمیٹی کے رکن تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.