کے تارک راما راو نے کہا کہ بین الاقوامی یوم خواتین کیلئے تین دن ہی باقی ہیں۔وزیر موصوف نے کے سی آرکٹ اسکیم پروزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔یہ کٹس ان خواتین کو دی جاتی ہے جنہوں نے سرکاری اسپتالوں میں زچگی کروائی ہے۔ہر کٹ میں نوزائیدہ کی دیکھ بھال کا سامان ہوتا ہے۔ KTR on KCR Kit
تارک راما راو نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کی تعداد میں اضافہ کے لئے ہی اس اسکیم کاآغاز کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے آغاز کے بعد ریاست میں سرکاری اسپتالوں میں ہونے والی زچگیوں کی تعداد میں 22فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ Women Safe in Telangana
وزیرموصوف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے آغاز کے بعد زچگی کے بعد خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔وزیرموصوف نے کہا کہ کے سی آرکٹس کے ساتھ لڑکی کی پیدائش پر حکومت کی جانب سے مالی امداد کے طورپر 13000روپئے اور لڑکے کی پیدائش پر 12000روپئے فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زچگی کے بعد خواتین کو حکومت کی جانب سے گاڑیوں میں ان کے گھروں کو مفت بھیجاجارہا ہے اور ایسی 300سے زائد گاڑیوں کو متعارف کیاگیا ہے۔
یواین آئی