تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو لندن کے دورے میں مصروف ہیں۔ راو نے لندن میں یونائٹیڈکنگڈم-انڈیا بزنس کونسل اور سوسائٹی آف موٹرمینوفیکچررس اینڈ ٹریڈرس(ایس ایم ایم ٹی) کے زیر اہتمام تیسری گول میز میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر تارک راما راو نے آٹو موبائل انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تفصیلات سے ان کو واقف کروایا۔ Telangana IT Minister Visits London
انہوں نے کہا کہ الکڑک گاڑیوں کے میدان میں تلنگانہ سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے ایک جامع، ترقی پسند ای وی پالیسی شروع کی ہے۔ وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ بیشتر الکٹرانک وہیکل تیار کرنے والی کمپنیاں پہلے ہی تلنگانہ میں اپنا کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایس ایم ایم ٹی کا قیام 1902میں عمل میں لایاگیا تھاجو برطانیہ کی سب سے بڑی اور با اثرتجارتی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ایس ایم ایم ٹی،برطانیہ میں 800سے زائد آٹوموٹیوکمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور حکومت و ریگولیٹری باڈیز کے درمیان مثبت تعلقات بنانے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔تارک راماراو، ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ان دنوں لندن کے دورہ پر ہیں۔
یواین آئی