اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو کئی قسم کی فنی تربیت دی جارہی ہے۔ انھیں ویلڈنگ، کارپینٹر اور بیڈ شیٹ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگرفن کی تربیت دی جارہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی جیلوں میں بیڈ شیٹس، شترنجی، اسکولس کے فرنیچر اور دوسری چیزوں کو تیار کیا جا رہا ہے جس سے قیدیوں کو آمدنی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ میں کام کرنے والے قیدیوں کو 12 ہزار روپے دئے جا رہے ہیں۔ یہ رقم انہیں سزا ختم ہونے کے بعد بہتر زندگی گزارنے کے لئے کام آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ قیدی انٹرمیڈیٹ، ڈگری یا پھر کوئی اور کورس کی تکمیل کرسکتے ہیں۔