ETV Bharat / state

Muslim Graveyard محمود علی نے عنبر پیٹ میں جدید قبرستان کے سنگ بنیاد ڈالی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 12:35 PM IST

ریاستی وزیر داخلہ محمود علی نے منگل کو عنبر پیٹ میں جدید قبرستان کے سنگ بنیاد کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ اپنے ہر وعدے کو پورا کرنے کی پابند ہے۔ بی آر ایس کی جانب سے کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔

محمد علی نے عنبر پیٹ میں جدید قبرستان کے سنگ بنیاد ڈالی

حیدرآباد: مقامی ایم ایل اے کالیرو وینکٹیش نےگزشتہ انتخابات میں مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو قبرستان کے لیے زمین فراہم کروائیں گے جس کو آج پورا کیا گیا۔ اسی ضمن میں عنبرپیٹ میں کالیرو وینکٹیش کی صدارت میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عنبرپیٹ رکن اسمبلی نے اپنے حلقہ کو خوب ترقی دلائی ہے۔انہوں نے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے سبھی کو پوارا کیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کالیروو ینکٹیش نے عنبرپیٹ میں 150 کروڑ روپئیے مالیتی اراضی مسلم قبرستان کے لئے فراہم کی ہے جس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر قیادت والی تلنگانہ حکومت عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کررہی ہے۔ تلنگا نہ حکومت نے تمام مذاہب کے لوگوں کی ترقی کے لیے متعدد اسکیمات کو روبہ عمل لایا ہے جس سے ہر گھر میں کم از کم ایک اسکیم سےاستفادہ کیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں جو ترقی تلنگانہ ریاست کو حاصل ہوئی ہے وہ ملک بھر میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ اس کا سہرہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ کے سر باندھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mahmood Ali Meet Minority Charman تلنگانہ حکومت نے سال 2023-24 کے بجٹ میں اقلیتوں کے لیے 2200 کروڑ روپے مختص کیے

اس موقع پر اراکین کونسل ریاض الحسن آفندی ،مرزا رحمت بیگ ، کارپوریٹرز وجئے گوڑ، محترمہ پدما وینکٹ ریڈی، بابا فصیح الدین، خواجہ سدرالدین، صوفی منیر احمد، مولانا یعقوب، شبیر احمد، سید شمس الدین قادری ، سید سیف الدین قادری اور دیگر شریک تھے۔ مسلم قائدین نے رکن اسمبلی کالیرو وینکٹیش کو انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کو پورا کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ اد ا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.