ETV Bharat / state

Telangana HM Visits Swapna Complex تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے سوپنا کمپلیکس کا دورہ کیا - سوپنا لوک کمپلیکس کا دورہ

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے حیدرآباد (سکندآباد) میں واقع سوپنا لوک کمپلیکس میں آتشزدگی کے واقعے میں چھ لوگوں کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کے غم میں شامل میں ہے۔ حکومت کی جانب سے رشتہ داروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ Telangana HM Visit Swapna Complex

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نےسوپنا لوک کمپلیکس کا دورہ کیا

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 12:22 PM IST

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نےسوپنا لوک کمپلیکس کا دورہ کیا

حیدرآباد: رہاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آتشزدگی واقعے کے بعد حیدرآباد (سکندآباد) میں واقع سوپنا لوک کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر لاسانی سرینیواس یادو بھی وزیرداخلہ کے ساتھ تھے۔ جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد ریاستی وزیر داخلہ نے ہسپتال میں زیر علاج لوگوں کی عیادت کی۔ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ لوگوں کی موت افسوسناک ہے۔ ہماری حکومت اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے ساتھ ہے اور متاثرین سے پوری ہمدردی ہے۔ واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ جلد ہی رپورٹ مل جائے گی۔پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

وزیر موصوف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی کامپلیکس یا عمارتوں میں قیام یا کاروبار کرنے سے قبل فائر محکمہ کی اجازت لیں ۔فائرسیفٹی کا پورا خیال رکھے۔کمپلیکس میں فائر سیفٹی کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوپنا لوک کامپلیکس میں آگ کے حادثے سے چھ ہونہار نوجوان ہلاک ہوئے ہیں جس کی تلافی ممکن نہیں۔آخر میں کہاکہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لوگوں کے خاندان کو پانچ۔ پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Sikandrabad Complex Blaze سکندرا آباد کے ایک کمپلیکس میں آتشزدگی، تین بی پی او ملازمین سمیت چھ افراد ہلاک

واضح رہے کہ حیدرآباد (سکندآباد) کے سپنا کمپلیکس میں بھیانک آگ لگنے کے واقعے میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں چند خواتین بھی شامل ہیں۔ریاستی حکومت کی جانب سے آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے رشتہ داروں کو پانچ ۔پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.