ETV Bharat / state

Double bedroom فاروق نگر میں 500 اور بنڈلہ گوڑہ میں 270 مکانات کی تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 1:51 PM IST

حیدرآباد میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی چابی اور اس کے کاغذات کی تقسیم کے موقع پر ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہاکہ حکومت چلانے کے لیے چھپن انچ کے سینے کی نہیں بلکہ چھ انچ کے ہمدرد اور دردمندانہ دل کی ضرورت ہوتی ہے جو کے سی آر کے سینے میں دھڑکتا ہے۔

فاروق نگر میں 500 اور بنڈلہ گوڑہ میں 270 مکانات کی تقسیم

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے منتخب مستحقین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر کے مالک بن گئے ہیں۔انہیں کرایہ ادا کرنے سے نجات مل گئی ہے۔ وزیر موصوف نے منتخب افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مکانات کی تقسیم میں قرعہ اندازی کے ذریعہ شفافیت برتی گئی ہے

انہوں نے کہاکہ تمام منتخب افراد اپنے مکانات میں خود رہیں، کسی کو کرایہ پر نہ دیں۔ کہ اپنے مکانات اور اطراف و اکناف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کے سی آر کی قیادت والی تلنگانہ حکومت غریبوں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی حکومت ہے جس میں تمام طبقات کے لوگوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت تلنگانہ نے اپنے نو سالہ دور حکومت میں ریاست کو غیر معمولی ترقی دلائی ہے جس کا اعتراف ملک بھر سے کیا جارہا ہے۔ پچھلے نو سالوں میں تلنگانہ کےاقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو ہر شعبہ میں فائدہ پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ کے مسلمان کافی خوش ہیں۔ گذشتہ 9 سالوں میں حکومت تلنگانہ نےاقلیتوں کی بہبود کیلئے 9163.39 کروڑ ر روپئے خرچ کئے ہیں۔ جبکہ تشکیل تلنگانہ سے پہلے 10 سالوں میں متحدہ ریاست آندھراپردیش میں اقلیتوں کے لئےصرف 1200 کروڑ روپئے ہی خرچ کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتی طبقات کی بہبود اور ترقی کے لیے کئی اقدامات کرر ہی ہے۔جن میں سماجی ، معاشی ،تعلیمی اور ادارہ جاتی ترقی شامل ہیں۔آگے کہا کہ جاریہ سال یعنی 24-2023 کے لیے حکومت تلنگانہ نے اقلیتی بہبود کیلئے 2200 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا ہے۔تاکہ اقلیتوں کی حقیقی معنوں میں ترقی ہو۔حکومت تلنگانہ نے تاحال 2.65 لاکھ اقلیتی طبقہ سے وابستہ غریب لڑکیوں کو فائدہ پہنچایا ہے،جس کے لیے جملہ 2225 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:T Harish Rao on Asha Worker Vacancies جی ایچ ایم سی حدود میں آشا ورکرس کے 1500 عہدوں کو پُر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جلد، ہریش راو

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعدسے تلنگانہ کے اقلیتی برادران کافی خوش ہیں۔ کیونکہ جو ترقی انہیں 65 سال میں میسر نہیں ہوئی وہ پچھلے نو سالوں میں حاصل ہوئی ہے۔ ان تقاریب میں رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی، رکن اسمبلی معظم خاں، رکن کونسل مرزا رحمت بیگ، کارپوریٹر ز محمد حفیظ، عبدالرحمن، عبدالوہاب،موتی لعل نائک، ایڈیشنل کلکٹرمدھو سدھن، وینکٹا چاری، بلدیہ زونل کمشنر وینکنّا، آر ڈی او سوریا پرکاش، تحصیلدار محترمہ جیامّا اور دیگر شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.