انٹرمیڈیٹ میں ہونے والی بے قائدگیوں کے خلاف عرضی پر سماعت کرتے ہو ئے ہائی کورٹ نے طلبا کےحق میں فیصلہ سنایا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے اپنی صفائی میں عدالت میں کہا کہ پرچوں کی دوبارہ جانچ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور 16 مئی کو نتائج ظاہر کر دیے جائیں گے۔
کورٹ نے کہا کہ پرچہ سمیت رزلٹ بھی 27 مئی تک آن لائن ظاہر کر دیے جائیں۔
اس مقدمہ کی اگلی سماعت 6 جون کو ہوگی جبکہ کورٹ نے پرچوں کی جانچ کرنے والی کمیٹی کو بھی اگلی سماعت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
اس مقدمے میں جب مقامی تنظیم حقوق برائے اطفال نے عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبا کے ساتھ انصاف ہوگا۔
تنظیم کے سربراہ اچیوت راؤ نے کہا کہ یہ طلبا کی جیت ہے۔