شہر حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں بشمول چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں تلگو صحافی تین مارملنا کے خلاف معاملات درج ہے۔ وہ تقریباً دوماہ سے جیل میں محروس تھے۔ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی عرضی کی سماعت کی اور ان کی ضمانت منظور کی۔
تین مار ملنا کو ایک نجومی سے تقریباً 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے ان کے چینل کیو نیوز پر بھی چھاپہ مارا تھا۔
پولیس نے وہاں سے ہارڈ ڈسکس اور دستاویزات ضبط کیے تھے۔
- یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ آرٹی سی کے کرایوں میں اضافے کی تجویز
- حیدرآباد: مساجد کے ذریعہ کمیونٹی کی ترقی، علما اور دانشوروں کی پہل
- تلنگانہ کے سرکاری اسکولز میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ، اساتذہ کی کمی برقرار
پولیس نے تاحال ان کے خلاف 38 معاملات درج کئے ہیں جن میں سے 6 معاملات کو ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا۔ بقیہ 32 معاملات میں سے 31 معاملات میں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ہے۔
یو این آئی