حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو ہائی کورٹ نے پدیاترا کی اجازت دے دی جن کو گزشتہ روز پولیس نے یاترا کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ نرمل ضلع کے حساس بھینسہ ٹاؤن سے یاترا شروع کرنے والے تھے۔ اس مقصد کے لیے پہنچنے پر جگتیال ضلع کے وینکٹا پور مضافاتی علاقہ میں پولیس نے انہیں روک دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس یاترا کی اجازت دینے سے انکار کے خلاف بنڈی سنجے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے جس نے ان کو اس یاترا کی مشروط اجازت دے دی۔ Telangana High Court allowed Bandi Sanjay Pilgrimage
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ رامچندر راؤ نے دلائل پیش کیے۔ عدالت میں روٹ میپ کی تفصیلات جمع کراتے ہوئے کہا گیا کہ یہ یاترا حساس بھینسہ ٹاؤن سے نہیں گزرے گی۔ درخواست گزار نے کہا کہ بھینسہ میں وائی جنکشن تک یاترا جاری رہے گی۔ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ یاترا کو بھینسہ ٹاؤن میں جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل (اے جی) نے حکومت کی طرف سے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ حساس ہے۔ اس علاقہ میں یاترا سے لا اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد بنڈی سنجے کی پد یاترا کی اجازت دیدی۔
یو این آئی