تلنگانہ کے وزیرصحت ایٹالہ راجندر نے نجی ڈائگنوسٹکز کے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی شخص کا غیرضرروری کووڈ-19 ٹیسٹ نہ کریں۔
حیدرآباد کے آروگیہ شری ٹرسٹ میں نجی ڈائوگنوسٹکز کے ذمہ داران کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا عوام کورونا وائرس کی وجہ ڈر اور خوف میں مبتلا ہے،ایسے میں ان کے ڈر کو ،کیش، کرنے کی کوشش بلکل نہ کریں۔ وزیر موصوف نے کہا مرض اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے جنھیں ضروری ہے ان ہی کا ٹیسٹ کریں، غیر ضروری کسی کا ٹیسٹ نہ کریں۔ وزیر نے کہا کہ صرف پیسے کے لیے ٹیسٹ کرنا غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کو کاروبار مت بنائیں۔
اس موقع پر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ کورونا مثبت آنے والے افراد کا نام پورٹل میں درج کریں۔اور اس سلسلے میں آئی سی ایم آر گائیڈ لائیز کو اپنائیں۔
وزیر نے مزید کہا کہ کورونا ٹیسٹ کرانے والے ہر شخص کو رپورٹ کے آنے تک علاحدگی میں رکھیں۔ اور اپنے عملے کو وائرس سے متاثر ہونے سے بھی بچائیں۔