ETV Bharat / state

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت نے نیلوفر ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا - آکسیجن جنریشن پلانٹ

نیلوفرہسپتال میں وزیر صحت ہریش راؤ کے ہاتھوں 100 بستروں پر مشتمل آئی سی یو وارڈ کا افتتاح عمل میں آیا۔

وزیر صحت نے نیلوفر ہسپتال میں آئی سی یو بیڈزکا افتتاح کیا

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 6:10 PM IST

وزیرصحت ہریش راؤ نے کہا کہ "یہ اچھی بات ہے کہ سرکاری ہسپتالز میں بہتر انفراسٹرکچر کے لیے ایچ ایس ای اے اور نرمان جیسی تعمیری تنظیمیں مشترکہ طور پر آگے آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی حکومت تلنگانہ آکسیجن کی سہولت سے لیس بیڈز فراہم کر رہی ہے۔"

ہر جگہ آکسیجن جنریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا مقصد میڈیکل سیکٹر کو مزید مضبوط کرنا ہے جس کے لیے مستقبل میں تقریباً 10,000 کروڑ روپیوں کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے نیلوفر ہسپتال میں آئی سی یو بیڈزکا افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر بچوں کے لیے خصوصی طور پر 5000 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیا جا رہا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ کے سی آر نے 133 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: محبت میں رکاوٹ، باپ کا قتل کرنے والی لڑکی اور اس کا عاشق گرفتار

علاوہ ازیں انفوسس نے بھی نیلوفراسپتال میں تقریباً 1.75 کروڑ روپے کی لاگت سے 25 آئی سی یو بستر وں پر مشتمل وارڈ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے سکریٹری رضوی، ڈی ایم ای رمیش ریڈی، نیلوفراسپتال کے سوپرینٹنڈنٹ مرلی کرشنا، جعفر حسین رکن اسمبلی حلقہ نامپلی ، بھرانی ایچ ایس ای اے کے ایم ڈی، نرمان، انفوسس اور اوپن ٹیکسٹ کے نمائندے موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.