ETV Bharat / state

تلنگانہ: کووڈ۔19 پر چیف سکریٹری اور اعلی افسران سے جواب طلب - telangana covid deaths

تلنگانہ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس انتظامات سے متعلق چیف سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں کو طلب کیا ہے۔عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ریاست کے تمام مطلع شدہ کووڈ اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

تلنگانہ ہائی کورٹ
تلنگانہ ہائی کورٹ
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 1:08 PM IST

ریاست تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری سمیت اعلی عہدیداروں کو ریاست میں کووڈ 19 انتظامات سے متعلق عرضی کے سلسلے میں 28 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

چیف سکریٹری کے علاوہ صحت کے پرنسپل سکریٹری، پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے ڈائریکٹر اور میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو 28 جولائی کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے روبرو پیش ہونے کو کہا گیا۔

اس معاملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، درخواست گزاروں کے وکیل ، چیکوڈو پربھاکر نے کہا کہ""چیف جسٹس پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے ، تلنگانہ ڈیموکریٹک فورم کی عرضی (پی آئی ایل) پر سماعت کی، جو پروفیسر پی ایل وشویشور راؤ اور ڈاکٹر چیروکو سدھاکر نے وسیع پیمانے پر دائر کی ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے عدالت کے نوٹس میں یہ بھی لایا کہ نظام آباد، نلگنڈہ اور ورنگل میں کووڈ 19 مریض آکسیجن کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی زندگی سے محروم ہو رہے ہیں۔'

پربھاکر نے یہ بھی کہا کہ 'انہوں نے حیدرآباد کے عثمانیہ جنرل اسپتال کا معاملہ اٹھایا، جہاں وارڈوں میں بارش اور نالیوں کے پانی سے سیلاب آچکا ہے، اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاست میں 2،00،000 کٹس کا استعمال کرکے ریپڈ اینٹیجن جانچ کروائی جائے۔'

"عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ریاست کے تمام مطلع شدہ کووڈ اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈروں کی دستیابی کو یقینی بنائے اور رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ حکومت کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ جہاں بھی ضرورت ہو وہاں لوگوں کو ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کروائے اوررپورٹ اگلی سماعت پر جمع کروائے۔''

واضح رہے کہ تلنگانہ میں پیر کے روز کورونا کے 1،198 نئے مثبت معاملے اور سات اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق، کیسوں کی مجموعی تعداد 46،274 ہوگئی جن میں 11،530 اکٹیوں معاملات اور 422 اموات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.