ETV Bharat / state

تلنگانہ: ہریش راو کو وزارت صحت کا قلمدان دیا گیا - تلنگانہ کی خبریں

وزیراعلی کےسی آر نے وزارت صحت کی زائد ذمہ داری سے متعلق فائل راج بھون کو روانہ کردی اور گورنر کے دستخط کے بعد احکامات جاری کردیئے گئے۔

ہریش راو کو وزارت صحت کا قلمدان دیا گیا
ہریش راو کو وزارت صحت کا قلمدان دیا گیا
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 9:35 PM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ پر وزیراعلی کے سی آر نے پھر ایک مرتبہ مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزارت صحت کی زائد ذمہ داری سپرد کردی ہے۔

سیاسی حلقوں‘میڈیا کے علاوہ سوشیل میڈیا پر حضور آباد میں ٹی آر ایس کی شکست پر ہریش راؤ کو بڑے پیمانہ پر ٹرول کیا جارہا تھا۔ دوباک کے بعد وزیراعلی نے حضور آباد ضمنی انتخاب کی ذمہ داری ہریش راؤ کو سونپی تھی۔

ہریش راؤ نے تقریباً چار ماہ تک حضور آباد میں پارٹی امیدوار جی سرینواس یادو کیلئے انتخابی مہم چلائی تھی۔ تاہم بی جے پی امیدوار ایٹالہ راجندر کوکامیابی حاصل ہوئی، اس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پارٹی قیادت ہریش راؤ کو نظر انداز کرے گی لیکن کے سی آر نے ہریش راؤ کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے پاس موجود وزارت صحت کی زائد ذمہ داری انہیں سونپ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چندرا بابو نے تیلگودیشم رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی

ایٹالہ راجندر کو وزارت سے برطرف کرنے کے بعد وزارت صحت کا قلمدان وزیراعلی نے اپنے پاس رکھا تھا ۔ وزیراعلی نے وزارت صحت کی زائد ذمہ داری سے متعلق فائل راج بھون کو روانہ کردی اور گورنر کے دستخط کے بعد احکامات جاری کردیئے گئے۔

ہریش راؤ تلنگانہ تحریک کی ابتداء سے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ رہے ہیں اوروہ ان کے بھانجے بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.