ETV Bharat / state

Telangana Education Minster on Education System: 'تلنگانہ حکومت اسکولی تعلیمی نظام کو مضبوط بنائے گی'

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ طلبا کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے اپنے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اسکولی تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ بیت الخلا، بجلی، پینے کے پانی کی فراہمی، طلبا اور عملے کے لیے فرنیچر اور پینٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ Telangana Education Minster on Education System

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 5:23 PM IST

تلنگانہ حکومت اسکولی تعلیمی نظام کو مضبوط بنائےگی

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے جمعہ کو اسمبلی کو بتایا کہ ریاستی حکومت تین مرحلوں میں 7289.54 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر کے اسکولی تعلیم کے نظام کو مضبوط بنائے گی۔ Telangana Education Minster on Education System

وقفہ سوالات کے دوران ایوان کے ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سبیتا نے کہا کہ ریاست کے سرکاری اسکولز، پرائمری، اپر پرائمری اور ہائی اسکولوں میں کل 26,065 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

طلبا کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے اپنے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اسکولی تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ بیت الخلاء، بجلی، پینے کے پانی کی فراہمی، طلبا اور عملے کے لیے فرنیچر اور پینٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Maulana Khalid Saifullah Rahmani in Patna: 'موجودہ زمانے میں دینی و عصری تعلیم وقت کی اہم ضرورت'

وزیر نے کہا کہ 7289.54 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے پورے اسکول کی چھوٹی بڑی مرمت ، گرین چاک بورڈ، کمپاؤنڈ وال، کچن شیڈ، خستہ حال کلاس روم کی جگہ نئے کلاس روم، ہائی اسکولوں میں ڈائننگ ہال اور ہائی اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاس روم کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 3,492 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ذریعے 9,123 اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر اور ضلع انچارج وزیر اس اسکیم کی نگرانی کریں گے۔

مفت کتابیں، یونیفارم اور مڈ ڈے میل فراہم کرنے جیسے حکومت کے اقدام سے، اس سال سرکاری اسکولوں میں تین لاکھ سے زیادہ طلباء نئے داخل ہوئے، وزیر نے کہا کہ حکومت سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں کے برابر ترقی دے رہی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.