ETV Bharat / state

Kanti Velugu Screening Program تلنگانہ ریاست میں 18 جنوری سے کنٹی ویلوگو پروگرام - وزیر صحت ہریش راؤ

تلنگانہ حکومت نے 18 جنوری سے ریاست بھر میں منعقد ہونے والے کنٹی ویلگو(آنکھوں کی روشنی)پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں ڈیڑھ ملین افراد کی آنکھوں کے معائنہ کے بعد 55 لاکھ افراد کو عینک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔Harish Rao On Kanti Velugu Screening Program

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 3:59 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے 18 جنوری سے ریاست بھر میں منعقد ہونے والے کنٹی ویلگو(آنکھوں کی روشنی)پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں ڈیڑھ ملین افراد کی آنکھوں کے معائنہ کے بعد 55 لاکھ افرادکو عینکیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے یہ بات کہی۔ Harish Rao On Kanti Velugu Screening Program

انہوں نے آج ریاستی اور ضلعی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ اس پروگرام پر عمل کے سلسلہ میں جائزہ لیا اور تربیتی کلاسوں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ یہ باوقار پروگرام ہفتے میں 5 دن جملہ 100 کام کے دنوں میں چلایاجائے گا جس میں عہدیدار، عوامی نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کے لیے 200 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1500 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور 1500 گاڑیاں اس پروگرام کے لیے مختص کی جائیں گی۔ وزیر نے کہا کہ معائنوں کے ایک ماہ کے اندر عینکوں کی تقسیم کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے یکم دسمبر تک پی ایچ سی کے 969 ڈاکٹروں کی فہرست تیار کی جائے گی اور 1500 ڈیٹا انٹری آپریٹرس کی جلد شناخت کی جائے گی۔ خصوصی طور پر تیار کردہ ایپ کے ذریعہ وقتاً فوقتاً عینکوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے خودکار آرڈر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پنچایت راج ای دیاکرراو نے کہا کہ ان کا محکمہ اس پروگرام کے نفاذ میں مکمل تعاون کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Notification for Group 4 Jobs in Telangana تلنگانہ میں گروپ 4 کی ملازمتوں کیلئے جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، وزیر فائنانس ہریش راو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.