ETV Bharat / state

Disability Pension Increased in Telangana تلنگانہ میں مخصوص افراد کی پنشن میں ایک ہزار رپے کا اضافے

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے سنگارینی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی کو نشانہ بنانے کے ساتھ اپنی حکومت کی حصولیابیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا۔

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 11:03 AM IST

Disability Pension Increased in Telangana

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ آج بھارت کے لیے ایک معیار کے طور پر کھڑا ہے۔ جمعہ کے روز منچیریال کے قریب نیسپور میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کانگریس اور بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا سنگارینی جو تلنگانہ کا ہیرا ہے، کو دونوں پارٹیوں نے تباہ کر دیا۔ کانگریس کے دور حکومت میں قرض لے کر مرکز کو 49 فیصد حصہ دیا گیا تھا۔ وہیں بی جے پی کوئلے کی کانوں کی نجکاری کے ذریعے اسے بند کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
کے سی آر نے کہا کہ ریاست کے نئے اضلاع میں اچھے کلکٹریٹس بنائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو ضلع سطح پر کام کے لیے دور جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ کے سی آر نے کہا کہ آج تلنگانہ پینے اور کاشت کے پانی کی فراہمی میں پہلے نمبر پر ہے۔ تلنگانہ ایک ایسی ریاست ہے جو مفت اور مسلسل بجلی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے یاسنگی میں 56 لاکھ ایکڑ اراضی پر چاول کی کاشت کی گئی ہے، جب کہ بھارت اب بھی زیادہ تر بیرون ملک سے کوکنگ آئل درآمد کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم منچریال میں 500 کروڑ روپے لاگت سے پام آئل کی صنعت قائم کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد اب پانی کی قلت ختم ہوگئی ہے۔ سنگارینی ایک ایسی تنظیم ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا۔ آج ہم نے سنگارینی کا کاروبار بڑھا کر 33 ہزار کروڑ روپے کر دیا۔ ہم اگلے دسہرہ پر سنگارینی کارکنوں میں 700 کروڑ روپے کا بونس تقسیم کریں گے۔ کانگریس حکومت نے سنگارینی میں صرف 6,403 نوکریاں دی ہیں۔ ہم نے سنگارینی میں 19 ہزار سے زیادہ نوکریاں دی ہیں۔'

مزید پڑھیں: Telangana Politics تلنگانہ پر بی جے پی کی نظر، شہر حیدرآباد میں مودی کی ریلی کا منصوبہ

کے سی آر نے کہا کہ مرکز سنگارینی تنظیم کو پرائیویٹائز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ یہاں کے لوگوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کافی کوئلہ موجود ہونے کے باوجود آسٹریلیا سے درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس نے سنگارینی کو آدھا ڈبویا تو بی جے پی اسے پوری طرح ڈبو رہی ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ ریاستی حکومت سنگارینی کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ معذوروں کی پنشن میں مزید ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ آئندہ ماہ سے معذور افراد کو 4116 روپے پنشن فراہم کی جانے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.