بی جے پی کی جانب سے ریاست بہار میں انتخابات کےموقع پر بی جے پی کے انتخابی منشور میں ویکسین تیار ہوتے ہی بہار کے عوام کو مفت دینے کے اعلان پر ردعمل کا ظاہر کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ملک کی عوام کو کورونا کا ٹیکہ دینا مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وہیں تلنگانہ کے وزیر صحت نے ریاست کی عوام کو مفت میں کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیسے کورونا وبا کا ٹیکہ دستیاب ہوگااسے تلنگانہ حکومت ریاست کے تمام سرکاری و خانگی ہاسپٹلس میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس، طبی عملہ، دوسرے پیرا میڈیکل اسٹاف کو دینے میں ترجیح دے گی۔اور اس کے بعد صفائی عملہ کو دیا جائے گا۔
انہوں نے وزیراعلی کے سی آر کو غریبوں کا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ طبی عملے کے بعد ٹیکہ غریبوں کو دیا جائے گا۔ بالخصوص یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو دینے کے بعد سماج کے تمام طبقات کو ٹیکہ دیا جائے گا۔ وزیرصحت نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں بارش و سیلاب کی تباہی سے وزیراعلی کے سی آر بہت زیادہ صدمہ کا شکار تھے۔اس لیے انہوں نے فوری مالیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔