ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت نے متاثرین کی امداد کے لیے گائیڈلائن جاری کی

چیف سکریٹری سومیش کمار نے ہدایت دی کہ مالی امداد متاثرہ خاندانوں کو ان کے گھر پہنچ کر دی جائے اور ایک ایپ کا استعمال کیا جائے جو متاثرہ گھر اور خاندان کی تفصیلات حاصل کرے۔

تلنگانہ حکومت نے متاثرین کی امداد کے لیے گائیڈلائن جاری کی
تلنگانہ حکومت نے متاثرین کی امداد کے لیے گائیڈلائن جاری کی
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 9:59 AM IST

تلنگانہ حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امداد کی تقسیم کے سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔

چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او آر ٹی 525 کے ذریعہ متاثرہ خاندانوں میں فوری طور پر 10 ہزار روپئے کی تقسیم کی ہدایت دیتے ہوئے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی کو ہدایت دی گئی کہ وہ محلہ واری سطح پر 3 رکنی بین محکمہ جاتی کمیٹی تشکیل دیں جس میں اسپیشل آفیسر، جی ایچ ایم سی عہدیدار اور ریوینو عہدیدار کو شامل کیا جائے۔

بارش سے متاثرہ علاقے بالخصوص سلم علاقوں میں متاثرہ خاندانوں میں امداد کی تقسیم کی تفصیلات بطور ریکارڈ درج کی جائیں۔ بارش کی صورت میں مکانات کو نقصان کے علاوہ گھریلو سامان کو جو نقصان پہنچا ہے ایسے متاثرین کو بھی یہ امداد تقسیم کی جائے گی۔

چیف سکریٹری نے ہدایت دی کہ مالی امداد متاثرہ خاندانوں کو ان کے گھر پہنچ کر دی جائے اور ایک ایپ کا استعمال کیا جائے جو متاثرہ گھر اور خاندان کی تفصیلات حاصل کرے۔ متاثرہ خاندانوں سے آدھار نمبر اور دیگر تفصیلات حاصل کی جائیں۔ مالی امداد کی تقسیم کے سلسلہ میں عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائے۔ تقسیم کے سلسلہ میں ایک خاندان کو صرف ایک مرتبہ امداد کی تقسیم عمل میں لائی جائے۔ متعلقہ خاندان کے سرپرست سے امداد کے حصول کا اکنالجمنٹ دستخط کے ساتھ حاصل کیا جائے اور اس پر تین عہدیداروں کے دستخط لئے جائیں۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اطراف کی بلدیات میں ضلع کلکٹرس کو تین رکنی کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی گئی ہے۔ تقسیم کا طریقہ کار گریٹر حیدرآباد کی طرز پر رہے گا۔ اسپیشل آفیسر کی قیادت میں کام کرنے والی ریلیف ٹیم کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ قواعد کے مطابق امدادی اشیاء کی تقسیم کو یقینی بنائیں اور کسی بھی سطح پر ان کا غلط استعمال نہ ہو۔

کمشنر جی ایچ ایم سی اور سی ڈی ایم اے کو بہتر میکانزم تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کے طور پر رقم کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امداد کی تقسیم کا کام فوری طور پر شروع کرنے اور اندرون ایک ہفتہ مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں فی خاندان 10 ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ غذائی اجناس پر مشتمل کٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق منگل کے دن سے تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائی ایس آر بیمہ اسکیم کی شروعات آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.