ETV Bharat / state

Telangana Government is Serious about Urdu Students: تلنگانہ حکومت اردو طلبہ کے تئیں سنجیدہ - Competitive exams in Urdu language

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے اپنے دفتر میں ریاست اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے تمام افسران سے مسابقتی امتحانات میں موجود اردو مواد اور اسٹڈی سنٹرس کی تفصیلات حاصل کی اور اردو میڈیم طلبا کے لیے مواد فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔ Telangana Government is Serious about Urdu Students

تلنگانہ حکومت اردو طلبہ کے تئیں سنجیدہ
تلنگانہ حکومت اردو طلبہ کے تئیں سنجیدہ
author img

By

Published : May 20, 2022, 6:13 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں اعلان کیا گیا تھا کہ 80039 جائیدادوں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی اور اردو والوں کو اردو زبان میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ مینارٹی فینانس کارپوریشن کے چیرمن محمد امتیاز اسحاق، قانونی مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں، پرنسپل سکریٹری احمد ندیم، ڈائریکٹر شاہنواز قاسم، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سکریٹری عمر جلیل، پروفیسر ایس اے شکور اور ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیر آفسر قاسم کے ساتھ کیا۔

وزیر داخلہ نے تمام افسران سے مسابقتی امتحانات میں موجود اردو مواد اور اسٹڈی سنٹرس کی تفصیلات حاصل کی اور کہا کہ اردو میڈیم طلبا کے لیے وزیر اعلیٰ کے سی آر کافی سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں انگریزی اور تیلگو کا بڑے مقدار میں مواد موجود ہے لیکن اردو زبان میں کوئی مواد دستیاب نہیں ہے، اس لیے اردو طلباء کو مواد فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گروپ 1،2،3 اور 4 کے امتحانات میں اردو مواد فراہم کرنا درحقیقت اردو طلباء کی حقیقی خدمت کرنے کے مترادف ہے۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات سے قبل امتحانات کے نصاب کا پورا مواد اردو زبان میں تیار کریں تاکہ طلباء کو امتحانات دینے میں آسانی ہوں، وزیر داخلہ اور ڈائریکٹر شاہنواز قاسم نے کہا کہ حیدرآباد میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اردو میڈیم طلباء کے لیے ایک مخصوص اسٹڈی سنٹر شروع کیا جارہا ہے جس میں اردو اساتذہ کے ذریعہ تدریس فراہم کی جائے گی۔لہٰذا ریاست بھر کے اردو میڈیم طالب علموں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقہ کے ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیر آفسر ( ڈی ایم ڈبلیو او) سے رابطہ کرکے اپنا نام درج کروایں یا حیدرآباد میں واقع مینارٹی اسٹڈی سنٹر کے فون نمبر 040-23236112 پر اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کرکے اپنا نام اور پتہ درج کروایں۔ نام درج کروانے کی آخری تاریخ 23 مئی مقرر کی گئی ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اردو میڈیم طلباء کے لیے یہ ایک سنہرا موقع ہے جس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ مینارٹی فینانس کارپوریشن کے چیرمین محمد اسحاق کے کہنے پر ڈائریکٹر شاہنواز قاسم نے تیقن دیا کی ایک ہفتہ کے اندر ٹیچر ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (ٹیٹ) امیدواروں کے لیے جدید مواد شائع کرکے تقسیم کیا جائے گا تاکہ انہیں امتحانات میں اعلیٰ نشانات حاصل ہوسکیں۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اردو طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ اردو طلباء کو آسانیاں اور مواقع فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے ان کو اردو زبان میں امتحان دینے اور سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان موقعوں کو اردو طلباء سنجیدگی سے لیں اور جی جان سے محنت کرکے سرکاری ملازمت کا حصول ممکن بنائیں۔

محمد محمود علی نے تمام اقلیتی طلباء کو مشورہ دیا کہ جن جن مقامات پر حکومت کی جانب سے کوچنگ فراہم کی جارہی ہے اس میں شرکت کرکے کامیابی کو ممکن بنائیں۔ وہیں ٹمریز سکریٹری شفیع اللہ نے کہا کہ ریاست بھر میں ٹمریز اسکولوں میں جاری حکومتی کوچنگ سنٹر کی جانب سے طلباء کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے مفت ظہرانہ اور چائے پانی کا انتظام کیا جائے گا جبکہ حیدرآباد اور سکندرآباد میں واقع مینارٹی کوچنگ سنٹرس میں حکومت کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔، تمام افسران نے کہا کہ اردو طلباء کو مواقع فراہم ہورہے ہیں ماضی میں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اردو طلباء کے لیے حکومت تلنگانہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں سجیدہ ہے جس کے لیے انہوں نے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.