ETV Bharat / state

تلنگانہ: گاندھی اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال کی کال دی

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 2:06 PM IST

سکندرآباد کے گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سرکاری زیر تعلیم تدریسی اسپتالوں میں غیر کووڈ خدمات دوبارہ شروع نہیں کی گئیں تو اپنے فرائض کا بائیکاٹ کریں گے۔

تلنگانہ: گاندھی اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال کی کال دی
تلنگانہ: گاندھی اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال کی کال دی

گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال، سکندرآباد میں تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (ٹی جے یو ڈی اے) نے ہڑتال کا اعلان کر کے بدھ سے اپنے فرائض کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری زیر انتظام تدریسی اسپتال میں نان کووڈ خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کی ان کی درخواست متعلقہ حکام نے اب تک تسلیم نہیں کی ہے۔

ٹی جے یو ڈی اے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے 'سرکاری زیر انتظام تدریسی اسپتال میں غیر کووڈ سروس کی بحالی کے سلسلے میں متعلقہ حکام کو متعدد بار درخواست کی گئی تاہم گاندھی اسپتال کے ملحقہ رہائشیوں کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم نے متفقہ طور پر اپنے فرائض کا بائیکاٹ کرنے اور ہڑتال کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

بیان کے مطابق سپر اسپیشیلٹی اسپتال میں نان کووڈ خدمات کو دوبارہ شروع کرنے سے کووڈ 19 کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی مدد ہوگی اور اس وبائی مرض کی وجہ سے گذشتہ سات مہینوں سے پوسٹ گریجویٹ طلباء کو جو تدریسی نقصان اٹھانا پڑا ان کے ساتھ انصاف بھی ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے 'تدریسی عملے کی ایک بہت بڑی افرادی قوت، 600 سے زائد ریزڈنٹ ڈاکٹر، 350 انٹرن، 600 نرسیں اور 600 مریض اس وقت گاندھی اسپتال میں موجود ہیں۔

ٹی جے یو ڈی اے نے کہا گاندھی اسپتال میں غیر کووڈ خدمات جلد از جلد شروع کی جانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.