انجینئرنگ اور بی فارمیسی کورس کے دوسرے سال میں داخلہ لینے کے لئے منعقدہ تلنگانہ ای سیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔
تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین پاپی ریڈی نے نتائج جاری کیے۔ 6,699 کے منجملہ 95.93فیصد لڑکیاں کامیاب قراردی گئیں جبکہ 16,968لڑکوں میں سے 94.85 کامیاب قراردیئے گئے۔
اس انٹرنس امتحان میں جملہ 23,667امیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں سے 22,522اہل قراردیئے گئے۔اس طرح بہ حیثیت مجموعی کامیابی کا فیصد 95.16رہا۔داخلوں کے لئے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کا آغاز24اگست سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی کی سپریم کورٹ جج کے طور پر ترقی
امیدواروں کو چاہئے کہ وہ آن لائن بنیادی معلومات فراہم کرے،پروسیسنگ فیس اداکریں اور 24تا28اگست کے درمیان اسناد کی جانچ کے لئے سلاٹ کی بکنگ کرے۔
اسناد کی جانچ کا کام 26تا29اگست ہوگا جس کے بعد طلبہ 26تا31اگست کے درمیان ویب آپشن دے سکیں گے۔مزید تفصیلات ویب سائٹ https://tsecet.nic.in سے 23اگست سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ای سیٹ امتحان سال دوم بی ای /بی ٹیک اور بی فارمیسی کورسس میں لیٹرل انٹری کے لئے منعقد کیاگیا تھا۔
یواین آئی