ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ ۔ 19 کے 887 نئے معاملات درج

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 2:22 PM IST

تلنگانہ میں کووڈ ۔ 19 کے887 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کووڈ 19 کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,08,776 ہوگئی ہے۔

telangana coronavirus update today
کورونا وائرس

ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,701 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔

محکمۂ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 337 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,01,564 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 5,511 ہے جن میں 2,166 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59,297 کووڈ۔ 19 کے معائنے کئے گئے۔ تاہم 1,370 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بحیثیت مجموعی 1,02,10,906 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

حیدرآباد: کورونا وائرس کے خلاف عوامی بیداری مہم

جی ایچ ایم سی حدود میں 201 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.