لفٹ پاور بینک ہاوز کے پاور پینلس میں سے ایک میں یہ آگ لگی تھی۔ تلنگانہ کانگریس کے لیڈران حادثہ کے مقام کے معائنہ کے لئے جارہے تھے۔
تلنگانہ کانگریس کے کارگذار صدر ریونت ریڈی کے علاوہ ملو روی کو پولیس نے اُپانُنتلا منڈل کی ویلٹورگیٹ کے قریب روک دیا اور ان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کہا کہ اس معاملہ کی سی آئی ڈی جانچ کی جارہی ہے اسی لئے ان کو حادثہ کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔اس موقع پر پولیس اور کانگریس کے لیڈروں کے درمیان بحث وتکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی دیکھی گئی۔