ETV Bharat / state

کورونا پر کے سی آر کا جائزہ اجلاس - کے چندرشیکھرراؤ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ نے عہدیداروں کو ریاست میں کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Telangana CM reviews measures taken to contain spread of COVID-19
کورونا کو پھیلنے سے روکنے کےلے، کے سی آر کا جائزہ اجلاس
author img

By

Published : May 4, 2020, 11:20 AM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے پرگتی بھون میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے عہدیداروں کو کورونا پر قابو پانے کےلیے حالات کے مطابق فیصلے لینے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وائرس متاثرین کی روزانہ کی اساس پر باقاعدہ نگرانی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے عوام سےاپیل کی کہ وہ لاک ڈاون پر سختی سے عمل کریں۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں مرکز کی جانب سے جاری کردہ نئے رہنمایانہ ہدایات پر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ریاست میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئے جانے والےاقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں وزیر صحت ایٹالا راجندر، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہندر ریڈی، پرنسپال سکریٹری ایس نرسنگ راؤ، شانتی کماری، جناردھن ریڈی، راما کرشنا اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.