حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راو نے مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ریاست پورے ملک میں سیکولرزم کے لئے مشہور ہے۔ تلنگانہ ملک میں سیکولرزم کا علمبردار ہے۔ اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ اسمبلی کمپلیکس میں مسجد، مندر اور چرچ موجود ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ عبادت کر سکتے ہیں۔
-
Hon'ble CM Sri K. Chandrashekar Rao along with Hon'ble Governor @DrTamilisaiGuv inaugurated the newly constructed Mosque in the premises of Dr. B.R. Ambedkar Telangana State Secretariat today.
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) August 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Ministers, MPs, MLCs, MLAs, @TelanganaCS Smt. Santhi Kumari, Secretariat employees and… pic.twitter.com/Ltgeqo7NVq
">Hon'ble CM Sri K. Chandrashekar Rao along with Hon'ble Governor @DrTamilisaiGuv inaugurated the newly constructed Mosque in the premises of Dr. B.R. Ambedkar Telangana State Secretariat today.
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) August 25, 2023
Ministers, MPs, MLCs, MLAs, @TelanganaCS Smt. Santhi Kumari, Secretariat employees and… pic.twitter.com/Ltgeqo7NVqHon'ble CM Sri K. Chandrashekar Rao along with Hon'ble Governor @DrTamilisaiGuv inaugurated the newly constructed Mosque in the premises of Dr. B.R. Ambedkar Telangana State Secretariat today.
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) August 25, 2023
Ministers, MPs, MLCs, MLAs, @TelanganaCS Smt. Santhi Kumari, Secretariat employees and… pic.twitter.com/Ltgeqo7NVq
وزیراعلیٰ چندرشیکھر راو نے کہا کہ بہت خوشی کی گھڑی ہے، اللہ کے گھر میں کھڑا ہو کر کچھ کہنے میں ڈر لگتا ہے۔ لیکن تقریر شروع کرنے سے پہلے مفتی صاحب سے بات چیت ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ اس تقریب میں آپ کو ہی بولنا ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مجھ میں ہمت آئی۔
اہوں نے کہاکہ سکریٹریٹ میں تعمیر کردہ دو مساجد پہلے سے کئی گنا بہتر تعمیر کی گئی ہیں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ شاہی مسجد اس زمانے میں نظام کے لئے بنائی گئی تھی اسی طرز پر ان مساجد کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Secretariat Masjid حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کا افتتاح آج
تلنگانہ سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں تعمیر کردہ دو مساجد کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر تملسائی سندر راجن،وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو اور صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ، فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کے علاوہ علماء کرام موجودرہے ۔