یوم جمہوریہ کے موقع پر اسٹار شٹلر پی وی سندھو اور دیگر شخصیات کو پدم بھوشن ایوارڈ دیا گیا۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے سندھو کو ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
سی ایم او آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راؤ نے پدم بھوشن ایوارڈ حاصل کرنے پر سندھو کو خصوصی طور پر مبارکباد دی ہے۔
مزید پڑھیں: فیروز خان کے والد مُنّا ماسٹر پدم شری کے لیے نامزد
وزیر اعلی نے سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کسان چنتلا وینکٹا ریڈی اور کریم نگر سے تعلق رکھنے والے اسکالر وجیا سردھی سری بھشیم کو پدم شری کے انتخاب پر مبارکباد بھی دی۔
![پدما ایوارڈ یافتہ افراد کو وزیر اعلی کی مبارکباد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5859712_637_5859712_1580123326650.png)
راؤ نے کہا کہ یہ ان کے اپنے شعبوں میں انفرادی شراکت کی منفرد حیثیت ہے جس نے پدم ایوارڈ یافتہ افراد کو قومی شہرت بخشی اور انہیں دوسروں کے لئے رول ماڈل بنادیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں عوامی خدمات انجام دینے والے لوگوں کے اعزاز کے لئے سنٹر کی بھی تعریف کی۔