ETV Bharat / state

محکمہ صحت کے عملہ کو تلنگانہ وزیراعلیٰ کا تحفہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کےچندر شیکھر راؤ نے کوویڈ19 سے مقابلہ کر رہے محکمہ طب و صحت کے ملازمین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تحفہ دیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 1:05 PM IST

Telangana CM announces 10% incentive for healthcare workers
محکمہ صحت کے عملہ کو تلنگانہ وزیراعلیٰ کا تحفہ

وزیراعلیٰ نے طبی عملہ کی مجموعی تنخواہ پر دس فیصد مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔

کے چندرشیکھر راؤ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام طبی عملہ کے سوئپر سے لیکر ڈائرکٹر تک کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قابل قدر خدمات کی سراہنا کی۔

کے سی آر نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو تحفہ کے طور پر دس فیصد اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل قدر خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کےلیے تنخواہ کا دس فیصد تحفہ کے طور پر دیا جائے گا جبکہ رقم بہت جلد اکاونٹس میں منتقل کردی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے لاک ڈاون کے دوران ڈاکٹرس، طبی عملہ اور ایمرجنسی خدمات انجام دینے والوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسی طرح جی ایچ ایم سی اور محکمہ بلدی و محکمہ پنچایت راج کے ملازمین کو صدفیصد تنخواہیں ادا کئے جائیں گی جبکہ ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کا قبل ازیں فیصلہ لیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.