ہڑتال کے پیش نظر حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ پریس کلب میں آرٹی سی جے اے کی جانب سے کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیاگیا۔
پروگرام میں آرٹی سی جے اے سی کے کنوینر اشوتھاماریڈی سمیت بی جے پی کی طرف سے سی رامچندرراو،تلنگانہ جناسمیتی کی طرف سے اس کے صدر پروفیسر کودنڈارام،سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری تمی نینی ویرابھدرم، تلگودیشم کے پولیٹ بیورو رکن آر چندرشیکھرریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں ہڑتال کے اثر کے سلسلہ میں کل جماعتی رہنماؤں نے تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اشوتھاماریڈی نے واضح کیا کہ 'ضرورت پڑنے پر تلنگانہ بندبھی منایاجائے گا'۔
مزید پڑھیں : آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال پانچویں دن بھی جاری
انہوں نے دوٹوک انداز میں کہاکہ ' ہڑتال کا اصل مقصد تنخواہ نہیں ہے بلکہ آر ٹی سی کی بقا ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں کارپوریشن میں ایک بھی تقرری نہیں کی گئی ہے۔وزیراعلی عجیب انداز میں بات کر رہے ہیں '۔
انہوں نے کہاکہ 'ملازمین کی جانب سے جمع کردہ پی ایف کی رقم کیوں نہیں دی گئی؟ آر ٹی سی پر ڈیزل کا بوجھ زائد ہے،ڈیزل پر 27فیصد ٹیکس عائد کیاگیا ہے'۔