تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے پنٹاپرگتی اور رائیتو ویدیکا کے کاموں کے سلسلہ میں ضلع کلکٹرز کے ساتھ ویڈیوکانفرنس منعقد کی جس میں بلدیات میں حال ہی میں ضم کئے گئے مواضعات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
چیف سکریٹری نے نشاندہی کی کہ میونسپل ایکٹ نئے ضم شدہ مواضعات میں اہم انفراسٹرکچر بنانے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کلکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ ان کاموں کی شخصی نگرانی کریں۔
سینی ٹیشن،جراثیم سے پاک بنانے کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے والے لاروا کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے رائیتو ویدیکا کے سلسلہ میں ہدایت دی کہ تمام منظوریاں اس ماہ کی 18تاریخ تک ہوجانی چاہئے اور تمام کام شروع ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رائیتو ویدیکا کے کام سینئر عہدیداروں کو نگرانی کے لئے الاٹ کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سامان حاصل کرنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کی جانی چاہئے تاکہ اس پرعمل میں کوئی رکاوٹ نہ ہونے پائے۔اورتمام رائیتو ویدیکا کی تعمیرات کا کام اکتوبر تک مکمل کرلیاجائے۔
چیف سکریٹری نے رائیتو بندھو، ڈرائنگ پلیٹ فارمز کی تعمیر، گوداموں کی تعمیر کے لئے اراضیات کی نشاندہی کے لئے اراضیات کی نشاندہی کے مسائل کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں منریگا کے کاموں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے آبپاشی وغیرہ جیسے محکمہ جات کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیاگیا۔
انہوں نے کلکٹرز سے خواہش کی کہ وہ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق حکومت کی ترجیحات کے لحاظ سے کام کریں۔اروند کمارپرنسپال سکریٹری بلدی نظم ونسق،جناردھن ریڈی سکریٹری زراعت،سندیپ کمارسلطانیہ سکریٹری پی اینڈ آرڈی،لوکیش کمارکمشنر جی ایچ ایم سی،رگھونند ارا کمشنر پی آراینڈ آرڈی،ستیہ نارائنا کمشنر اینڈ ڈائرکٹر بلدی نظم وشہری ترقیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔