تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست میں پوڈو اراضی(ایسی جنگلاتی اراضی جس پر قبائلی افراد کاشت کرتے ہیں) کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
پرگتی بھون میں منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں جنگلات کے تحفظ اور سرسبزی وشادابی میں اضافہ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔جائزہ اجلاس میں پوڈو اراضیات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایکشن پلان بنانے کی وزیراعلی نے ہدایت دی۔ جنگلات پر غیر مجاز قبضوں کو روکنے کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے وسیع تر نتائج اورمنصوبوں پر بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں:وزیر داخلہ امت شاہ کا جموں وکشمیر کا تین روزہ دورہ ہفتے سے شروع
جنگلات اور قبائلی بہبود کے محکموں کے عہدیداروں نے پوڈو اراضیات کے مسئلہ کا جائزہ لینے تین دن تک اضلاع کا دورہ کیا۔ سینئر عہدیدار زمینی صورتحال سے وزیراعلی کو واقف کروائیں گے۔اس اجلاس میں وزراء اندرا کرن ریڈی، ستیہ وتی راٹھور، دیاکرراو، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہندر ریڈی، کلکٹرس، محکمہ جات جنگلات اور قبائلی بہبود کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
یو این آئی