ETV Bharat / state

Gandhi Jayanti گاندھی جی کو وزیراعلیٰ تلنگانہ کا خراج عقیدت - کے سی آر کا مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراو نے گاندھی جی کو ان کی 153ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ Telangana CM Tribute to Mahatma Gandhi

گاندھی جی کو وزیراعلی تلنگانہ کا خراج عقیدت

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 2:00 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراو نے گاندھی جی کو ان کی 153ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ گاندھی جی نے عوام کو پہلے التماس اور التجا کرنے کے جمہوری طریقہ کار اور پھر احتجاج کرنے و ملک کی آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا تھا۔ KCR Tribute to Mahatma Gandhi

وزیراعلیٰ کے دفتر نے ٹوئیٹس میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے یاد دہانی کروائی کہ تلنگانہ ریاست،گاندھی جی کے احتجاج کے طریقہ اور فلسفہ سے جذبہ حاصل کرتے ہوئے پُرامن تحریک کے ذریعہ حاصل کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ گاندھی جی کا یقین سچ کی جیت میں تھاجو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے جذبہ پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Gandhi Jayanti صدر اور وزیراعظم سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

گاندھی جی نے عدم تشددکے اُصولوں پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو احتجاج کا نیا طریقہ بتایا اور ہندوستان کی آزادی کے لیے لڑائی کے دوران برطانوی سامراج کے خلاف ستیہ گرہ کیا۔راو نے کہا کہ گاندھی جی نے آزادی کی تحریک کے دوران مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد سے عوام کو واقف کروایا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.