ETV Bharat / state

وزیراعظم سے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر کی ملاقات - KCR Meets PM Modi

حیدرآباد،12 دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ دوسرے دن بھی دہلی کے دورہ میں مصروف رہے ۔ اس دوران انہوں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر شہری ترقی و ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کی۔

Telangana Chief Minister KCR Meets PM Modi
وزیراعظم سے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر کی ملاقات
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 10:52 PM IST

چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ریاست کے کئی ایشوز پر بات چیت کی۔ اس سے قبل وزیراعلی نے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی سے ملاقات کے دوران ریاست کے 6 اضلاع میں ایئر پورٹ کے قیام کو منظوری دینے کی درخواست کی۔جن میں بسنت نگر کریم نگر، جکران پلی نظام آباد، عادل آباد، مامنور ورنگل، دیورکدرہ محبوب نگر اور بھدرادری کتہ گوڑم شامل ہیں چندرشیکھر راو نے بیڈروم مکانات کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔

وزیراعلی چندرشیکھر را ریاست میں کئی دن سے حل طلب مسائل کی یکسوئی کرنے متعلقہ وزرا سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر چندرشیکھر راو مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کے لئے مالی اعانت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ گذشتہ روز وزیر اعلی نے مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ایک ملاقات کی تھی اور ریاست کو درپیش مسائل سے واقف کروایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.