ETV Bharat / state

حیدرآباد: سلطان الہندؒ کی شان میں گستاخی، صحافی کے خلاف مقدمہ درج - bahadur pura police station

گزشتہ روز ایک نجی نیوز چینل پر لائیو شو کے دوران سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی کے خلاف ریاست تلنگانہ میں بھی شکایت درج کروائی گئی ہے۔

صحافی کے خلاف مقدمہ درج
صحافی کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:35 PM IST

تلنگانہ میں متحدہ مجلس مشائخ کی جانب سے نجی چینل اور اس کے صحافی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔

صحافی کے خلاف مقدمہ درج

اس تنظیم کی جانب سے گزشتہ روز ایک نجی چینل پر لائیو شو کے دوران حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں گستاخی کرنے کی پاداش میں چینل کے صحافی کے خلاف بہادر پورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

مشائخ کے وفد نے کمشنر حیدرآباد سٹی پولیس انجنی کمار سے ملاقات کر کے تمام واقعہ سے واقف کروایا۔

پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد وفد نے ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ کمشنر صاحب جو خود اولیاء اللہ سے عقیدت رکھتے ہیں اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

مولانا سید آل مصطفٰی الموسوی نے بتایا کہ 'مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے اگلتے متعصب ذہنیت کے حامل افراد کے ذہن اتنے گندے ہو چکے ہیں کہ اب وہ اولیاء اللہ کے خلاف بھی گستاخی کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مسلمان خود پر ہونے والے مظالم برداشت کر سکتا ہے لیکن اولیاء اللہ و بزرگان دین کے خلاف گستاخی برداشت نہیں کر سکتا'۔

مولانا قادر محی الدین قادری نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے درخواست کی کہ وہ فرقہ پرست نیوز چینلز پر جا کر اسلام اور صوفیاء کے خلاف نفرت پھیلانے کی سازش کو ناکام بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.