بنڈی سنجے نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کا علاج آروگیہ شری میں کیا جائے اور ریاست میں کورونا وائرس کی جانچ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت میں خالی ملازمتوں کو بھی پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ مطالبات کی تکمیل کے لئے ریاست گیر احتجاج کی اپیل کی گئی تھی۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں کی جارہی جانچ کا موازنہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈاکٹرز اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تاہم ان کے پاس ماسک اور پی پی ای کٹز کی کمی ہے۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ ریاست کو مرکز کی مدد پر وہائٹ پیپر جاری کرے۔ مسٹر سنجے نے کہا کہ حکومت کورونا کے معائنے کروانے میں ناکام رہی ہے۔