تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پی سرینواس ریڈی نے ایوان اسمبلی سے معطل کردہ بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی کی معطلی بحال کرنے سے انکار کردیا۔
اس خصوص میں بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی ای راجندر، راجا سنگھ اور رگھونندن راو نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے مشورہ پر آج صبح اسمبلی پہنچ کر اسپیکر سے ملاقات کی اور معطلی کو بحال کرنے کی درخواست کی تاہم اسپیکر نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا اور ان تینوں کو احاطہ اسمبلی سے باہر چلے جانے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں:
اسپیکر نے ان ارکان اسمبلی کو میڈیا پوائنٹ پر بات چیت کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جس پر یہ تینوں ارکان اسمبلی سے بی جے پی کے دفتر روانہ ہوگئے۔آج اسمبلی اجلاس کا آخری دن ہے آخری دن ایوان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست کو اسپیکر نے مسترد کردیا۔
یو این آئی