ETV Bharat / state

اسمبلی حکام اور عملے کا کورونا ٹیسٹ ہوگا - ایمبولینس دستیاب

تلنگانہ اسمبلی سیشن سات ستمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ اسمبلی اسپیکر، قانون ساز کونسل کے چیئرمین نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسمبلی حکام اور عملے کا کورونا ٹیسٹ ہوگا

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:01 PM IST

اس موقع پر کابینی وزیر پرشانت ریڈی نے کہا کہ 'حکومت کووڈ 19 کے انسداد کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے اور اس بار اسمبلی اجلاس کے موقع پر تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اسمبلی حکام اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ اسمبلی اور کونسل میں ارکان کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا اور اس لیے اسمبلی میں 40 نشست اور کونسل میں آٹھ نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔'

اسمبلی میں آنے والے تمام حکام کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ پی پی ای کٹز، ریپڈ کٹز، اکسی میٹرز اور ایمبولینس دستیاب رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19 کے علاج کے نام پر 29 لاکھ کا بل!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.