حیدرآباد:تلنگانہ میں رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں زور شور سے تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
اسی درمیان حیدرآباد کے نامپلی کے مختلف حلقوں میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں زور دار انتخابی مہم چلائی اور گھر گھر جا کر ووٹرز سے ملاقات کی۔مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدوار کو میدان اتر چکی ہیں۔
مجلس اتحاد المسلمین کے حلقہ نامپلی سے سابقہ مئیر محمد ماجد حسین، حلقہ کارون کوثر محی الدین کو امیدوار بنایا گیا ہے۔صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے امیدواروں کے ساتھ حلقہ نامپلی، کے افضل ساگر، آغاہ پورہ ، و دیگر علاقوں میں دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:AIMIM candidates announced تلنگانہ اسمبلی انتخابات: مجلس نے امیدواروں کا اعلان کردیا
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ووٹرز سے بات چیت کی اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ مجلس کا مقصد عوام کو ترقیاتی منصوبوں سے جڑنا ہے۔ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو فائدہ دلانا ہے۔