ETV Bharat / state

تلنگانہ ضمنی انتخاب: حلقہ ناگرجنا ساگر اور چیک پوسٹوں پر پولیس کی تلاشی مہم - حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے مسلسل نگرانی

حلقہ اسمبلی ناگرجنا ساگر کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے، جس کے مدنظر پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کا کام جاری ہے۔ اسی کے حصہ کے طور پر وزیر جگدیش راؤ، کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکا، مریال گوڑہ کے رکن اسمبلی بھاسکر راؤ کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی گاڑیوں کی تلاشی کا کام کیا گیا۔

تلنگانہ ضمنی انتخاب: حلقہ ناگرجنا ساگر اور چیک پوسٹوں پر پولیس کی تلاشی مہم

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 1:32 PM IST

تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ ناگرجنا ساگر کے ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر پولیس کی جانب سے سختی کی جارہی ہے اور سیاسی قائدین کی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں آج پولیس نے کئی رہنماؤں کی کاروں کی تلاشی لی۔ یہ تلاشی چیک پوسٹوں پر کی گئی۔ ناگرجنا ساگر اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے وزرا، عوامی نمائندوں اور دیگر تمام کی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

تلنگانہ ضمنی انتخاب: حلقہ ناگرجنا ساگر اور چیک پوسٹوں پر پولیس کی تلاشی مہم
تلنگانہ ضمنی انتخاب: حلقہ ناگرجنا ساگر اور چیک پوسٹوں پر پولیس کی تلاشی مہم

پولیس کے مطابق ضمنی انتخاب میں رائے دہندوں کو راغب کرنے کے لئے رقم اور شراب کی تقسیم کو روکنے کے لئے مختلف مقامات پر بنائے گئے چیک پوسٹوں پر یہ تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق یہ تلاشی لی جارہی ہے۔ اس حلقہ میں انتخابی تشہیری مہم کے لئے جانے والے عوامی نمائندوں کی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی۔

تلاشی مہم کے دوران مریال گوڑہ کے ڈی ایس پی سرینواس نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے، اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ساتھ ہی ووٹروں کو لالچ دینے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.