ETV Bharat / state

Telangana to Reopen Educational Institutes: یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

وزیراعلی کے سی آر نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں کورونا کی وجہ سے الجھن تھی۔ طلبہ اور نجی اساتذہ نے کہا کہ وہ مشکل میں ہیں۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں کی طویل بندش نے بچوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ تمام مسائل کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 10:07 PM IST

Updated : Aug 23, 2021, 11:01 PM IST

تلنگانہ حکومت نے زوال پذیر کورونا وبا کے پیش نظر یکم ستمبر سے ریاست کے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے وزراء سبیتا اندرا ریڈی، ایرابیلی دیاکر راؤ، اورحکومت کے چیف سیکریٹری سومیش کمار اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اور اس میٹنگ میں اسکولز کو دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازیں یکم ستمبر سے آنگن واڑی سمیت ریاست کے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے تمام لائیو کلاسز شروع کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ وزیراعلی کے سی آر نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں کورونا کی وجہ سے الجھن تھی۔ طلبہ اور نجی اساتذہ نے کہا کہ وہ مشکل میں ہیں۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں کی طویل بندش نے بچوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ تمام مسائل کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ: ہریش راو

سرکاری سکولوں کی صفائی کی ذمہ داری میونسپل اور پنچایتی راج محکموں کے حوالے کی جائیں گی۔ تعلیمی اداروں کواس ماہ کی 30تاریخ تک سانیٹائز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے گزشتہ مارچ میں کورونا کے زیر اثر بند ہوئے۔ درمیان میں کلاسیز جزوی طور پر شروع ہوئیں۔ دوسرا مرحلہ دوبارہ آن لائن پڑھانے تک محدود تھا کیونکہ وبا کی شدت میں اضافہ ہوا تھا۔تاہم پچھلے کچھ دنوں سے ریاست بھر میں کورونا کے بہت کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Last Updated : Aug 23, 2021, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.