ETV Bharat / state

تلنگانہ: کپڑوں کے بڑے شوروم میں آتشزدگی - تلنگانہ کی خبریں

فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا تاہم یہ تین منزلہ شوروم جل کر خاکستر ہوگیا۔

تلنگانہ: کپڑوں کے بڑے شوروم میں آگ لگنے کا واقعہ

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 6:52 PM IST

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں کپڑوں کے ایک بڑے شوروم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

یہ آگ کورٹلہ ٹاون کی کُلورروڈ کے آنند شاپنگ مال میں بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ منگل کےروز نصف شب کو پیش آیا۔

آگ کے شعلے کافی تاخیر سے دیکھے گئے۔مقامی افراد نے کھڑکیوں کے شیشوں کی آوازیں سنی اور آگ کے شعلوں کو دیکھ کر فوری طورپر فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی کی سپریم کورٹ جج کے طور پر ترقی

اگرچہ کہ فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا تاہم یہ تین منزلہ شوروم جل کر خاکستر ہوگیا۔

مال کے انتظامیہ کے مطابق تقریبا 6تا7کروڑ روپئے کے کپڑے اور دیگر سامان آگ کی نذرہوگئے۔اگرچہ کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہ ہوسکی تاہم شبہ کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی اہم وجہ ہے۔انتظامیہ نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شاپنگ مال میں رکھا ایک دیا بھی آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.