کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے نافذ لاک میں غریب عوام کی مدد کے لیے، کے سی آر نے فی خاندان 1500 روپئے نقد اور فی کس 12 کلو چاول دینے کا اعلان کیا تھا۔
چاول کی تقسیم کا عمل جاری ہے جبکہ نقد رقم کی بینک اکاونٹس میں منتقلی کا عمل 14 اپریل سے ہوجائے گا۔
ریاستی وزیربلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے عوام کی مشکلات کو نظر میں رکھتے ہوئے نقد رقم دینے کا جو اعلان کیا تھا اس پر عمل آوری شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں 74 لاکھ سے زائد بینک کھاتوں میں منگل کے روز دیڑھ ہزار روپئے منتقل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں 1112 کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے ہیں اور بینکوں کی جانب سے 14 اپریل سے اکاونٹس میں رقم منتقلی کا آغاز کیا گیا ہے۔