ETV Bharat / state

Secunderabad Fire Incident: ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

سکندرآباد کے بوئی گوڑا میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی ہوئی تھی، اس آتشزدگی میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سانحہ کے پیش نظر تلنگانہ حکومت نے اس آتشزدگی میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔Secunderabad Fire Incident

سکندرآباد آتشزدگی واقعہ: ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 6:44 PM IST

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے سکندرآباد کے علاقہ بوئی گوڑہ کے گودام کا دورہ کیا۔ انہوں افسوس ظاہر کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

ویڈیو

وہیں وزیر اعلیٰ کے سی آر نے غم کا اظہار کرتے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو فی کس 5-5 لاکھ روپے بطور معاوضہ دہنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ حادثے میں ہلاک بہار کے تارکین وطن مزدوروں کی باڈی کو ان گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔CM Announced ex-gratia of Rs. 5 lakh each to the families of the deceased

یہ بھی پڑھیں: Hyderabad Fire Incident: حیدرآباد آتشزدگی واقعہ میں وزیراعظم نے دو لاکھ روپیے ایکس گریشیا کا اعلان کیا

واضح رہے کہ تلنگانہ کے سکندرآباد میں بویا گوڈا میں لکڑی کے ڈپو میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت بٹو، سکندر، دامودر، ستیندر، چنٹو، دنیش، راجیش، راجو، دیپک اور پنکج کے طور پر ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت ڈپو میں دس سے زائد افراد موجود تھے۔ حکام کے مطابق ڈپو میں لکڑی ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور آگ پر قابو پانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.