ETV Bharat / state

آر ٹی سی کو نفع پہنچانے کےلیے ٹیم ورک کریں: کے سی آر - تلنگانہ کی خبریں

وزیراعلی کے سی آرنے کہا کہ آر ٹی سی کے صدرنشین اور مینجنگ ڈائرکٹر کا تقرر کیا گیا ہے۔ سب مل کر ٹیم ورک کی طرح کام کریں۔ خسارہ میں چلنے والے ادارہ کو نفع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کریں۔ ضرورت کے مطابق اصلاحات کریں۔ دور دراز علاقوں تک آر ٹی سی بسوں کو چلانے کے لئے خصوصی حکمت عملی تیار کریں۔

آر ٹی سی کو نفع پہنچانے کےلیے ٹیم ورک کریں

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:51 PM IST

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے پرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرتے ہوئے تلنگانہ آر ٹی سی کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں آر ٹی سی کی مالی حالات، کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے علاوہ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے آر ٹی سی پر عائد ہونے والے مالی بوجھ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلیٰ عہدیداروں نے وزیراعلی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے قبل آر ٹی سی کی یومیہ آمدنی 13 کروڑ تھی جو بڑی حد تک گھٹ گئی۔ ریاست میں عام حالات بحال ہونے کے بعد آر ٹی سی کی آمدنی میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے اور اب آمدنی 10 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات معاملہ، تیلگو اداکار ترون سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

وزیراعلی نے کہا کہ آر ٹی سی کے صدرنشین اور مینجنگ ڈائرکٹر کا تقرر کیا گیا ہے۔ سب مل کر ٹیم ورک کی طرح کام کریں۔ خسارہ میں چلنے والے ادارہ کو نفع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کریں۔ ضرورت کے مطابق اصلاحات کریں۔ دور دراز علاقوں تک آر ٹی سی بسوں کو چلانے کے لئے خصوصی حکمت عملی تیار کریں۔

عہدیداروں نے آر ٹی سی کی کارگو خدمات اور اس کے مثبت نتائج سے وزیراعلی کو واقف کرایا جس پر کے سی آر نے عہدیداروں کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.