انہوں نے آج ضلع گنٹور کے اُونڈاولی میں واقع اپنی قیام گاہ سے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔
اس موقع پر انہوں نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہرین کی ٹیم تشکیل دیں اور ہر ٹیم میں ایک قانونی ماہر بھی ہو۔ یہ ٹیم 23مئی کو ای وی ایمس اور وی وی پیٹس کے ووٹوں کی گنتی کے موقع پر موجود رہے۔
نائیڈو نے پارٹی لیڈروں سے کہاکہ کاؤنٹنگ ٹیم میں تجربہ کار ایجنٹس کو شامل کریں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی سطح پر وہ ماہرین کی ٹیم تشکیل دیں گے۔
ایم ایل سی جناردھن اور سائی بابو اس کے ارکان ہوں گے۔ یہ دونوں بیداری پیدا کرنے کیلئے ریاست بھر کی ٹیموں سے تال میل پیداکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ووٹ کی گنتی ہونی چاہئے۔